سعودی شوہر نے ہنی مون پر جاتے ہی اپنی بیوی کو طلاق دے دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی کرنا ہر انسان کی بڑی خواہش ہوتی ہے تاہم بعض اوقات معمولی سی بات پر تعلقات ختم ہونے میں دیر نہیں لگتی اور یوں چند یوم قبل ملنے والی خوشیاں چند یوم بعد غم میں بدل جاتی ہیں ۔ ایسا ہی ایک ناقابل یقین واقعہ برادر اسلامی ملک سعودی عرب میں پیش آیا ہے۔
سعودی دولہا نے ہنی مون پر پستو ل ساتھ لے جانے پر اپنی دلہن کو طلاق دیدی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی دولہا باحہ کے جنوبی سعودی ٹاؤن میں اپنی نئی نویلی دلہن کو ہنی مون کے لئے نئے گھر لے کر گیا تھا لیکن اس وقت صدمے سے دوچار ہو گیا جب اسے علم ہوا کہ اس کی اہلیہ اپنے بیگ میں پستو ل لائی ہے ۔دولہا جب صدمے سے باہر آیا تو اس نے فوری طور پر اپنی دلہن کو طلاق دے دی ۔مقامی اخبار صدا کے مطابق دولہے کے سامنے وضاحت کرنے کی کوشش کرنے کے دوران دلہن کے باپ نے پستول بطور شادی کا تحفہ دینے پر لڑکی کے انکل کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ دوسری جانب امریکہ کے شہر نیویارک میں ایک چوبیس سالہ نوجوان اسٹیفس مانڈل کو ستمبر 1968ءمیں سوسال کے لیے زندہ برف میں دفن کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیفن ایک ایسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہے جس کا علاج ابھی دریافت نہیں کیا گیا ہے۔ سائنسدانوں کے بقول اس بیماری کا علاج کئی عشروں کے بعد دریافت ہوگا۔اس لیے اسٹیفن کو 2068ءمیں نئی زندگی دی جائے گی۔اس وقت تک بیماری کا علاج دریافت ہوچکا ہوگا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جب اسٹیفن کو زندہ برف میں دفن کیا گیا تو دفن کرنے سے پہلے اس کا جنازہ نکالا گیا۔اسٹیفن خود بھی اپنے جنازے میں شریک تھا اور آہستہ آہستہ لوگوں کے ہمراہ چل رہا تھا۔ بعد میں مقررہ جگہ پر تمام سائنسی کاروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد اسے زندہ برف میں دفن کر دیا گیا۔